فاران یامین: شہر کے پوش علاقوں میں مویشی رکھنے پر پابندی ہوا میں اُڑادی گئی، گرین ٹاون کے مختلف علاقوں میں مویشی موجود ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائشی علاقوں میں دفعہ 144 لگا کر مویشی رکھنے پر ہابندی عائد کی گئی،تاہم انتظامیہ اپنے ہی حکم پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے، پابندی کے باوجود گرین ٹاون کے مختلف مقامات پر مویشی موجودہیں۔
شہری کہتے ہیں گائے بھینسوں کے جگہ جگہ گوبر، گندگی اور تعفن سے پریشان ہیں،انتظامیہ رہائشی علاقوں سے مویشی ختم کروائے،مویشیوں کی موجودگی سے سیوریج سسٹم بلاک ہوجاتا ہے، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔