ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوٹرز کی پیرس اولمپکس افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی شوٹرز کی پیرس اولمپکس افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پیرس اولمپکس کا آج سے باقائدہ آغاز ہونے کو ہے جس کی افتتاحی تقریب دریا سین پر منعقد ہو گی لیکن پاکستانی شوٹرز اس افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہو ں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے، پاکستانی شوٹرز کے ایونٹس پیرس سے ساڑھے 3 گھنٹہ دور شاتروکس میں ہوں گے، پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے کل صبح ایونٹس ہیں، افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات سوا 11 بجے تک جاری رہے گی،ایونٹس کے شیڈول اور زیادہ سفر کی وجہ سے پاکستانی شوٹرز افتتاحی تقریب میں نہیں ہوں گے،یاد رہے کہ زیادہ سفر کی وجہ سے ہی شوٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔