مسافر کے پیٹ سے آئس کے 89 کیپسول برآمد

27 Jul, 2023 | 10:30 PM

سعید احمد:  لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس سے بڑے کیپسول برآمد، اے این ایف نے مسافر کے پیٹ سے خطرناک ڈرگ  آئس کے درجنوں کیپسول برآمد کرکے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی کے نتیجہ میں  دوحا جانے والی ایک پرواز کےمسافر کے پیٹ سے 89 منشیات بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے259کے زریعے لاہور سے دوحہ جا رہا تھا،۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کےترجمان کے مطابق مسافر کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کر لیا۔

ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔ برآمدشدہ کیپسولوں سے 480 گرام آئس برآمد ہوئی ۔

مزیدخبریں