پی آئی اے کا مالی بحران، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

27 Jul, 2023 | 09:56 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)پی آئی اے کا مالی بحران، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ، ایف بی آر کی جانب سے اکاونٹ منجمد ہونے کے باعث قومی ائیرلائن ادائیگیوں سے قاصر، پی آئی اے نے پی ایس او کو 24 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے، بروقت ادائیگی نہ کرنے سے طیاروں کو فیول کی فراہمی منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔
پی آئی اے کا مالی بحران، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ، اکاؤنٹ منجمد ہونے کے باعث قومی ائیرلائن ادائیگیوں سے قاصر،واجبات کی عدم ادائِیگی پر ایف بی آر نے پی آئی اےاکاونٹس منجمند کر دیے تھے۔ پی آئی اے کے اکاؤنٹ منجمند ہوئے 48 گھنٹے سے زائد ہوگئے، پی آئی اے نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دو ارب سے زائد رقم ادا کرنی ہے ۔ مسافروں سے رقم لینے کے باوجود ایف بی آر کو رقم ادا نہیں گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سےزائد کے واجبات ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 24 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے، اکاونٹ منجمد ہونے کے سبب گذشتہ 48 گھنٹوں سے پی ایس او کو کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، پی آئی اے کی جانب سے آخری ادائیگی 25 جولائی کو 156ملین روپے کی گئی تھی، 156 ملین روپے کی ادائیگی بھی کئی روز کی تاخیر سے کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے قومی ائر لائن کی 3 پروازوں کو فیو ل کی فراہمی سے بھِی انکار کر دیا۔چیف فنانشل آفیسر پی آئی اے نے پی ایس او کو آج ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی، آج ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 3 روز تک بینک بند ہونے کی وجہ صورت میں ادائیگی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق اکاونٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آرسے حکومتی سطع پر رابطے جاری ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ اکاونٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ایف بی آر کو تحریری پیمنٹ پلان دے دیا، پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان معاملات طے پا گئے، ضروری کاغذی کاروائی کے بعد بنک اکاونٹس جلد ہی بحال کردیے جائیں گے۔

مزیدخبریں