ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان بھارت کے احمد آباد میچ کی تاریخ ہندووں کےتہوار کی وجہ سے تبدیل کی گئی

DATE OF Pakistan India SCHEDULED MATCH WAS CHANGED DUE TO NOWRATRI FESTIVAL, CITY42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نوراتری کے مذہبی تہوار کی وجہ سے آئی سی سی مینز  ون ڈےورلڈ کپ کے اہم ترین لیگ میچ کی تاریخ تبدیل ہو ئی۔ 

   بھارت کا میڈیا بتا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں میچ کی تاریخ دراصل نوراتری کی وجہ سے تبدیل کی گئی۔ یہ میچ ہو گا تو احمد آباد میں ہی لیکن اب اس کی تاریخ 14 اکتوبر رکھے جانے کا امکان ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے احمد آباد میچ کی تاریخ بدلے کا مشورہ بھارت کی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے دیا گیا۔ 

تاہم اس تبدیلی کے حوالے سے جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو  تین ممبرز ممالک نے میچوں کے درمیان وقفہ کم ہونے کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے،جے شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے جاری شدہ شیڈول میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

نئی دلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے حوالے سے تمام ریاستی کرکٹ نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ  کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے ژیڈول میں تبدیلیوں کے حوالہ سے فیصلہ دو  تین روز میں کر لیا جائے گا۔ 

جے شاہ نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ وینیو احمد آباد ہی رہے گا جبکہ تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کر دیا جائے گا۔