ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

Flour price,increased,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)غلہ منڈیوں میں گندم کے نرخ میں اضافے کا رجحان برقرار، آٹے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔آٹےکا20 کلوکا تھیلا 80 روپےمہنگا، 2930 روپے کاہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 50روپے اضافہ سے 48سو روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے مہنگاہوکر 29 سو روپے سےبھی زائد کا ہوگیاہےجبکہ بعض علاقوں میں 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوکاندار 10کلو کا تھیلا 14سو 70روپے، 15کلو کا تھیلا 25سو روپےمیں فروخت کررہےہیں۔شہریوں نے آٹے کی قیمت بڑھنے پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کاکہناہے حکومت عوام کے منہ سے 2 وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین رہی ہے ۔