ویب ڈیسک: پاکستان کے بیٹر سعود شکیل سے بدتمیزی کرنے پر سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو متنبہ کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلامیہ میں کہا کہ سعود شکیل کو آﺅٹ کرنے کے بعد فرنینڈو نے نامناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا تھا،آئی سی سی اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعود شکیل کے قریب آکر جس انداز میں سیلیبریٹ کیا وہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے، اسیتھا فرنینڈو کوڈ 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں،سری لنکن فاسٹ بولر نے غلطی تسلیم کرلی جس پر میچ ریفری نے فرنینڈو کو تنبیہ کردی اور اس کی پروفائل پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی لگادیا گیا ہے۔