قیصر کھوکھر: سیکرٹری داخلہ نے 7 جیل افسران کے تبادلے کر دئیے۔ تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد مدثر کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنیٹرل جیل ملتان ،عبدالصبو ر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات کردیا گیا۔ محمد ایوب کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنیٹرل جیل گوجرانوالہ ۔آفتاب احمد کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈالہ جیل روالپنڈی لگا دیا گیا۔ عنایت اللہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ملتان اورعارف نثار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ مقرر کردیئے گئے۔صوبے خان جاوید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ جھنگ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ تمام جیل افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔