(اسد علی ملک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی و سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ چلے گئے، نواز شریف تقریبا ًدو ہفتے یورپ میں گزاریں گے، فیملی کے ارکان بھی ہمراہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف یورپ کے تین ممالک کا دورہ کریں گے، دورے کا بنیادی مقصد پاکستان روانگی سے قبل فیملی کے ہمراہ وقت گزارنا ہے،یورپی ممالک میں نواز شریف کی دو اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
نواز شریف 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے،نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد سعودی عرب چلے گئے تھے،دبئی اور سعودی عرب میں قیام کے دوران شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی نواز شریف سے ملاقاتیں کیں،نواز شریف کی انتخابات سے قبل آئندہ ماہ پاکستان روانگی کا امکان ہے۔