محسن الملک : یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 افراد کی لاشیں پنجاب کے شہر گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی و دیگر شہروں میں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ یونانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے میچنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، مزید کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہوئی۔ یا د رہے کہ گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں ڈی این اے سے تصدیق کے بعد پاکستان منتقل کی گئی تھیں، جنہیں یونان سے قطر ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا تھا۔