سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

27 Jul, 2023 | 06:11 PM

ویب ڈیسک : ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت میں دوبارہ ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 1975 ڈالر ہوگئی ہے۔دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر 224700 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر دس گرام سونے کی قیمت 2230 روپے بڑھ کر 192644 روپے ہوگئی ہے۔مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 2750 اور 2357روپے کی سطح پر برقرار ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت 2400روپے کمی ہو ئی  جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ22ہزار 100روپے کا ہو گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں