پنجاب یونیورسٹی نے سینکڑوں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

27 Jul, 2023 | 05:52 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے 229 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار بھرتی کیے جائیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی 229 نئے اساتذہ بھرتی کرے گی،پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ،اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار رکھے جائیں گے۔بھرتیاں 169 ڈیپارٹمنٹس میں کی جائیں گی۔29 ڈپارٹمنٹس میں 34 پروفیسرز ، 37 ڈیپارٹمنٹس میں 50 ایسوسی ایٹ پروفیسرز بھرتی کیے جائیں گے۔

68 ڈیپارٹمنٹس میں 106 اسسٹنٹ پروفیسرز نوکری پر رکھے جائیں گے جبکہ 34 ڈیپارٹمنٹس میں 39 لیکچرار کی بھرتی ہوگی، متعلقہ اسامیوں کیلئے 31 جولائی سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جائے گی۔ امیدوار 2 اکتوبر تک درخواستیں یونیورسٹی میں جمع کرا سکیں گے۔

مزیدخبریں