نرس کی سینکڑوں  نئی اسامیوں کی منظوری،لاہور کے تین پروجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

27 Jul, 2023 | 05:32 PM

This browser does not support the video element.


دُر نایاب:  پنجاب کی کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا چھٹا اجلاس جمعرات کے روز  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صدارت  میں ہوا۔ اس اہم اجلاس میں   آئی سی یوز پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کیلئے نرسوں کی 515 نئی آسامیوں کی منظوری کے علاوہ لاہورکےتین پراجیکٹوں کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی منظوری دی گئی۔
سنٹرپوائنٹ سےڈیفنس موڑ،بیدیاں روڈراؤنڈاباؤٹ انڈس پاس کےپراجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لئے گئے۔
رائےونڈروڈسےملتان روڈ تک لاہوررنگ روڈپراجیکٹ کو بھی سالانہ پروگرام میں شامل کرنےکی منظوری دی گئی۔
جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی،ٹراماسنٹرکی تعمیرکیلئے1ارب80کروڑکےفنڈزمختص کرنیکی منظوری بھی دی گئی۔ جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں کارڈیک یونٹ بھی بنایا جائے گا۔
 کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے آئی سی یوز پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کیلئے نرسوں کی 515 نئی آسامیوں کی بھی منظوری دے دی۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے از سرنو فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔


 
 
 

مزیدخبریں