(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں دوستوں نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پردوست کا گلا دبا کرنہرمیں پھینک دیا۔
فیصل آباد ملت ٹاؤن سے دو روزقبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،پولیس نے گٹ والا نہرسےلاش برآمد کرکے2 ملزموں کوگرفتارکرلیا،پولیس نےلاش تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد اورفاروق نے پیسوں کے تنازع پر اپنے دوست کو قتل کیا، ملزم دوروزتک ورثا کے ساتھ مل کرمقتول وسیم کو تلاش کرتے رہے۔
پولیس نےلاش پوسمارٹم کیلئے مارچری منتقل کرکے کارروائی کا آغازکردیا۔