ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنےپر افسروں  کو شوکاز نوٹس ، جسٹس فاروق حیدرکی سماعت سے معذرت

Pervaiz Ilahi, City42, Lahore High court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنےپر افسران کو شوکاز نوٹس ، تنخواہ بندش اور جرمانوں کے حکم کا معاملہ  لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا۔پنجاب حکومت نے جج سپیشل سنٹرل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری کے ذریعے دائر درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی جیل کے خلاف سپیشل کورٹ سنٹرل کے جج کی جانب سے جاری حکم کو چیلنج کیا ہےجس میں جج سپیشل سنٹرل کورٹ نے پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر افسران کو شو کاز نوٹس جاری کرنے ، ان کی تنخواہیں بند کرنے اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے جج سپیشل سینٹرل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔

واضح رہے کہ جسٹس شجاعت علی خان نے بھی آج پنجاب حکومت کے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔،پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل کے خلاف حکم کو چیلنج کیا ہے۔

 درخواست میں سنٹرل کورٹ کے جج اور چودھری پرویز الٰہی کو فریق بنایا گیا ہے۔