جناح ہاوس اور دیگر مقدمات:  خدیجہ شاہ اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 31 جولائی کو ہو گی

27 Jul, 2023 | 04:37 PM

ملک اشرف:   لاہور ہائیکورٹ نےجناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کےمقدمہ  میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں 31 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کردیں ۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ 31 جولائی کو خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں پرسماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست ضمانتوں کی سماعت  کے بارے میں کاز لسٹ جاری کردی ۔

عدالت نے حکومت اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے۔ خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

 ضمانت کی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔ان سے کوئی تفتیش درکار نہیں ہے۔عدالت درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں