توشہ خانہ کیس  کی سماعت پیر تک ملتوی، چئیرمین پی ٹی آئی کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد

27 Jul, 2023 | 04:31 PM

فرزانہ صدیق:عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس  کی سماعت پیر تک ملتوی ، چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سےگواہان کے بیانات اور ثبوتوں کے پیش ہونے کے فیصلے تک سماعت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سماعت منسوخی کی درخواست پر وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز  گواہان کے بیانات اور ثبوتوں کے خلاف درخواست جرح سے قبل دائر کرنا بنتی ہے،جرح ہوگئی ہے، سیشن عدالت نےفیصلہ ان ہی بیانات اور ثبوتوں پر کرنا ہے،ایسی درخواست کا جرح کے بعد آنا صرف تاخیری حربے ہیں، شائد پی ٹی آئی وکلاء کو غلطی لگ رہی کہ جرح میں گواہان سے اتنا کچھ پوچھ لیا ہے،

 گواہان پر کئی گھنٹوں پی ٹی آئی وکلاء نے جرح کی،پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ جرح کرنا ہمارا حق ہے،ثبوتوں، بیانات اور جرح ایک بار ہی ہوتی ہے۔

 دوسری جانب سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ، وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ خواجہ حارث نے کہاہےکہ چیئر مین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی یہ کمٹمنٹ ہے؟ وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ  جی مجھے ڈائریکشن ہے چیئر مین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ درخواست استثنیٰ اور سماعت ملتوی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے، تیسری درخواست مسترد کی جاتی ہے کیونکہ جرح مکمل ہو چکی ہے۔ 

 گوہرعلی خان اور جج ہمایوں دلاور کے پشتو میں مکالمے پر عدالت میں قہقہے،عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر 11 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی ،وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے لاہور سے آنا ہے، 12 بجے اگر سماعت مقرر کردیں، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ مناسب یہی ہےکہ سماعت 11 بجے پیر کو مقرر کردیں۔

مزیدخبریں