حافظ دلاور: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں تقریب کا انعقاد ,حسینی لنگر کا اہتمام کیا گیا.
تقریب کا انعقاد 223 شادمان ٹو میں کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد جواد فاروق رانا کا کہنا تھا شہید کا مقام سب سے بلند ہے, شہادت جیسی نعمت اطباء رسول میں دی جاتی ہے, شہادت حسین کی عظمت کا فلسفہ آج بھی قائم ہے۔ انکا کہنا تھا مسلمان طاغوت کے آگے کبھی سر نہیں جھکاتا, حضرت امام حسین نے سر جھکانے کی بجائے اپنی قربانی دینا ضروری سمجھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بدر کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکے کارکن مولا حسین کے پیرو کار ہیں, پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کی تاریخ صعوبتوں سے بھری پڑی ہے۔ انکا کہنا تھا 15 ماہ میں تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز نے سیاست کو نقصان میں ڈالجر ملک بچایا, بلاول بھٹو نے خارجہ محاذ پر پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالا, نگراں حکومت اور الیکشن کمشن ملکر عام انتخابات کرائینگے۔
تقریب کے اختتام پر علامہ یوسف اعوان نے شہدائے کربلا کیلیے دعا کروائی۔
تقریب میں ذوالفقار علی بدر، رانا جمیل منج، منور انجم، ڈاکٹر احسات شاہ, رانا ضیاء الحق, ڈاکٹر خیام حفیظ، سونیا خان, افنان بٹ، رانا محمود اشرف، علامہ یوسف اعوان، راو شجاعت، نسیم سہوترا، ملک ندیم، نعمان یوسف، مصطفی جٹ، ریاض جٹ، حیدر جٹ سمیت دیگر شریک ہوئے۔