علی ساہی : لائسنس فیس کے بعد لائسنس کارڈ کی فیس بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی فیس ڈیڑھ سو فیصد بڑھانے کی سمری ارسال کردی گئی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی موجودہ فیس 180روپے ہے۔پولیس حکام کے مطابق آئندہ لائسنس کارڈ کی فیس 475روپے کرنے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی کارڈکے میٹریل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔آئندہ لائسنس کارڈانٹرنیشنل سٹینڈر کے مطابق تیارکرایا جائےگا۔لائسنس میں سکیورٹی فیچر بھی شامل کئے گئے ہیں۔سابقہ ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈزبنانے کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے۔نئے کنٹریکٹ کے لئے جمعرات کو ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی فیس بڑھانے کا فیصلہ
27 Jul, 2023 | 03:14 PM