رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3.73 فیصد اضافہ

27 Jul, 2023 | 01:41 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایاہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے، لہسن 11 روپے اور زندہ مرغی 7 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔ انڈے 13 روپے درجن، آلو، پیاز 2٫2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، دال ماش، دال مسور 1٫1روپے کلو اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر 103 روپے مہنگا ہوا۔

مزیدخبریں