چوہدری پرویز الٰہی کی نظربندی: لاہور ہائی کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی

27 Jul, 2023 | 01:39 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ  میں چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران  جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی نظربندی کے خلاف ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرررکھے ہیں۔
جسٹس فاروق حیدر نے چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست کی سماعت سے معذرت کی۔
درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جیل خانہ جات سمیت دیگر فریق شامل ہیں ،گزشتہ سماعت پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چوہدری پرویز الٰہی کی نظربندی کے خلاف ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا.

قیصرہ الہیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شوہر پرویز الٰہی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ، وہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جیل میں ہے،تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے، عدالت کی جانب سے جیل حکام کو رہائی کی روبکار جاری کی گئی ، درخواست گزار کو رہا کرنے کی بجائے ڈی سی لاہور نے ا تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کی نظر بندی کا حکم دے دی.

درخوست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی کی جانب سے نظر بندی کا حکم قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے،نظربندی کے خلاف ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو درخواست دی ،کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ، استدعا ہے کہ عدالت چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے۔



 
 
 

مزیدخبریں