ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سےمنظور

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سےمنظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

بل کے متن کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف لرنے والے شخص کو 5سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی،آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے  انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہو گی،پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے  آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائےگا۔

بل کے متن کے مطابق  اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفی ، برطرفی کے 2سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لےگا،حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لےگا،سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی  کرنے والے کو 2سال تک سخت سزا ہو گی۔

بل کے مطابق آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکڑنک کرائم  میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کاروائی کی جائےگی۔

ترمیمی بل کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلائے اسے 2سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر