چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ کا قرض رول اوور کردیا

27 Jul, 2023 | 12:23 PM

مانیٹرنگ ڈیسک ؛ چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا گیا .

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر بتایا کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی جانب سے قرض کی اصل رقم رول اوور کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے لکھا کہ چین کے ایگزم بینک نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2023-24 کے لیے اور ایک ارب 20 کروڑ  ڈالر کا قرضہ 2024-25 کے لیے رول اوور کردیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں