ویب ڈیسک: کولمبو ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کو 1 اننگز اور 222 سکور سے بڑی شکست دیدی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز مکمل طور پر لنکن ٹائیگرز پر چھائے رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نسیم شاہ کے حصے میں آئیں۔
سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان نے دن کے آغاز پر کچھ ہی دیر بیٹنگ کرنے کے بعد سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرتے ہی اننگ ڈیکلیئر کی۔آج کے دن کا کھیل شروع کرنے والے آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مجموعی طور پر پہلی اننگ میں پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق نے 4 چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔سعود شکیل 57، شان مسعود 51، بابر اعظم 39، سرفراز احمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔