لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

27 Jul, 2023 | 10:34 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، مسلسل بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں لال پل، مغلپورہ، ہربنس پورہ، دھرم پورہ، صدر بازار، جوڑے پل، بھٹہ چوک، رنگ روڈ، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، بند روڈ، شاہدرہ ، بیگم کوٹ میں بادل برس پڑے۔مال روڈ، فیروزپور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، کوٹ لکھپت، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال اور ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی رم جھم نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، پانی گھروں اور ہسپتالوں میں داخل ہوگیا، اہم شاہراہوں پر گاڑیاں پانی میں پھنس جانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

مزیدخبریں