ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجر میں حکومت کا تختہ اُلٹا دیا گیا، کرفیو نافذ

 نائیجر میں حکومت کا تختہ اُلٹا دیا گیا، کرفیو نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: افریقی اسلامی ملک نائیجر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ  تمام ادارے معطل کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجر فوج کے کرنل میجر عمادو عبدرامانے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ ٹی وی پر آئے اور اعلان کیا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کو تحلیل کر دیا گیا ، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئےکرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ نائیجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے ہی صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر محمد بازوم سے استعفیٰ مانگا تھا اور انکار پر حکومتی تختہ ہی الٹ دیا گیا۔