ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت شروع

 نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت نے نگران وزیراعظم کےلیے ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی ہے, نگران وزیراعظم کے بارے میں دیگر تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بات چیت کےبعد اپوزیشن لیڈر سے بات ہوگی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہوگا۔

اس کے علاوہ  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام نہیں دیا ،تجویز ہے کہ ٹیکنوکریٹ یا ریٹائرڈ جج کو نگران وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے، ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے،نگران وزیراعظم سیاستدان کو ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔

تاہم بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے بھی اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز دی اس نے ٹھیک بات نہیں کی۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم نہیں بنانا چاہیے، الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔