ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی

Captain Mohammad Sarwar Shaheed anniversary, City42
کیپشن: کیپٹن محمد سرور نے کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران ارض وطن کا دفاع کرتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو تلپترا، آزاد کشمیر کے مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا۔
سورس: ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج پاک فوج کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی پر  زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 آئی ایس پی آر  کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کے یوم شہادت پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثال بہادری، جرات و شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کیپٹن محمد سرور نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرکے مادر وطن کا دفاع  کیا۔

کیپٹن محمد سرور نے کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران ارض وطن کا دفاع کرتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو تلپترا، آزاد کشمیر کے مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا۔

کیپٹن محمد سرور کا یوم شہادت وطن عزیز کیلئے افواج پاکستان کی ان گنت قربانیوں کی مثال ہے۔ مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قوم کو اپنے خون سے داستان شجاعت رقم کرنے والے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔