ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کےحوالے سے علماکے کردار کوسراہا

ڈی آئی جی آپریشنز کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کےحوالے سے علماکے کردار کوسراہا
کیپشن: DIG Operations Syed Ali Nasir Rizvi ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، انہوں نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کےحوالے سے علماکے کردار کوسراہا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی رات گئے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو پہنچ گئے، جہاں علامہ راغب نعیمی سمیت دیگر علما نے خوش آمدید کہا۔ ڈی آئی جی نے محرم الحرام کےدوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے علماکی کوششوں کو سراہا۔

بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز نے اندرون شہر میں ساتویں محرم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔

ڈی آئی جی نے جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔