ن لیگ  کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو  اہم عہدہ دیدیا گیا

27 Jul, 2022 | 10:27 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کو وفاق میں اہم عہدہ دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑکو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، عطااللہ تارڑکا سٹیٹیس وفاقی وزیر کے برابرہوگا ، عطا اللہ تارڑ کا کہناہے کہ قیادت کا مشکور ہوں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کروں گا۔

 واضح رہے اس سے قبل عطا اللہ تارڑ پنجاب حکومت میں وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزیدخبریں