یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل بڑی خبر آگئی

27 Jul, 2022 | 09:40 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لاہور نے سکولوں کا 17 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ روک لیا گیا،1 ہزار 119سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو سہ ماہی قسط جاری نہ ہونے پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  1ہزار119 سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط تاحال جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو گزشتہ مالی سال میں اپریل ،مئی ،جون کے فنڈز تاحال نہ مل سکے۔ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سےقبل سکولوں کو فنڈز درکار ہیں۔بیشتر سکولوں کے پاس فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث بجلی منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔

سکول سربراہان کےمطابق چھٹیاں ختم ہونے میں تین روز باقی ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی آخری قسط فی الفور جاری کی جائے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی سکولوں کو جاری کردیے جائیں گے۔

مزیدخبریں