مون سون،شہریوں کے لئے ایک اور تشویشناک خبر

27 Jul, 2022 | 08:29 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری) ڈینگی وائرس کے حملے جاری، ایک اور مریض کی تصدیق، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 16سو44 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
حالیہ موسم برسات میں وقفوں وقفوں سے ہونے والی بارش کے باعث شہر میں مچھروں کی افزائش کے مقامات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی جانب سے مزید 16سو44 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا جسے تلف کر دیا گیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی بخار کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں