(ویب ڈیسک) ہیونڈائی ٹوسان نے سوناٹا اور ایلانٹرا کے تمام ویرینٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ رواں سال 2022 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی 2022 سے ہوگا۔
ہیونڈائی نشاط نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ایک آفیشل نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ دیگر کمپنیوں کی طرح ہیونڈائی نے بھی امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ ہیونڈائی نشاط نے چند روز قبل ہی ٹوسان کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔
جس کے بعد اب کمپنی نے دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ایلانٹرا 6L کی قیمت 4341990 روپے سے بڑھا کر 5099000 روپے کر دی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 757010 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ہیونڈائی 0L کی قیمت میں 500510 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4998490 روپے سے بڑھ کر 5499000 روپے ہو چکی ہے۔
سوناٹا 0L کی قیمت 7068990 روپے سے بڑھا کر 7899000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 830010 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہیونڈائی 5L کی قیمت میں 571510 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7927490 روپے سے بڑھ کر 8499000 روپے ہو چکی ہے۔