(عمر اسلم)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی اور اتحادیوں کا مشترکہ اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کمیٹی اوراتحادی پیپلزپارٹی کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی آئندہ کی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوئی۔
ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے رانا محمد اقبال، سردار اویس لغاری اور ملک ندیم کامران کے نام پیش کئے گئے، ذرائع کےمطابق سردار اویس لغاری سپیکر شپ کے عہدے کے لیے مشترکہ امیدوار ہو سکتے ہیں تاہم سپیکر شپ کے لئے حتمی نام کی منظوری پارٹی قیادت دے گی۔
ذرائع کےمطابق ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی اور طے پایا کہ دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں ن لیگ نیا امیدوار اتحادیوں کی مشاورت سے فائنل کرے گی۔
اجلاس میں سیدحسن مرتضیٰ ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،خواجہ عمران نذیر،عطااللہ تارڑ،سیف کھوکھر ،خلیل طاہرسندھو سمیت دیگر نے شرکت کی۔