پنجاب اسمبلی کا سپیکر کون ہوگا؟فرخ حبیب کا بیان بھی آگیا

27 Jul, 2022 | 07:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چودھری پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہے اس کے لئے تحریک انصاف نےسبطین خان کا نام فائنل کیا، پی ٹی آئی ہی کے رہنما فرخ حبیب کی اس حوالے سے بیان بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے بیان دیا گیا کہ سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کے نئے سپیکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو یوم تشکر کے طور پر منایا جائے گا، عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے،عوام کی بھلائی کے لئےمنصوبوں کو دوبارہ شروع کیا جائے گا، ثانیہ نشتر کو عوام کی بھلائی کے منصوبوں کے لئے ذمہ داری سونپی جائے گی۔

فرخ حبیب نے مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے نئے تاحیات لیڈر آصف زرداری ہیں، ن لیگ آصف زرداری کے فیصلوں کی وجہ سے خوار ہوگئی ہے، 13 جماعتوں نے اتحاد کرکے 3 رکنی بینچ پر جو حملہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ رانا ثنا اللہ کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، گورنر راج لگانے کا شوق پورا کرنا ہے تو کرلیں، گورنر راج 2 گھنٹے بھی نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات  میں سبطین خان کا نام سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا۔

مزیدخبریں