زندگیاں خطرے میں،شہریوں کے لئے بڑی مشکل   کھڑی ہو گئی

27 Jul, 2022 | 05:56 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)ڈالر مہنگا، خام مال کی عدم دستیابی اور قیمتوں کا چکر،جان بچانے والی ادویات کی قلت، سرجیکل سامان کی بھی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوگئی۔
 تفصیلات کے مطابق پیناڈول گولی مارکیٹ میں ناپید ہوگئی، پیناڈول ایکسٹرا ،سی ایف بھی نایاب، پیناڈول کی متبادل دوا کالپول  کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت ہوگئی۔

اس کے علاوہ آئی ڈرپس سسٹین،ایرینک فورٹ، پیناڈول سیرپ، آگمنٹن 625 ملی گرام آگمنٹن انجکشن کی مارکیٹ میں شدید قلت  ہے  مرگی کی دوا ٹیگرال مارکیٹ سے غائب جبکہ انسولین کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت پیدا ہو گئی۔بلڈ بیگ ، گلوز  ڈ ی  اور تمام سرجیکل ڈسپوزایبلز   کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت ہے۔
 مارکیٹ میں جان بچانے والی  ادویات کی قلت کے باعث شہری خوار ہو رہے ہیں۔  

مزیدخبریں