بجلی کے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس،شہریوں نے بڑا مطالبہ کر دیا

27 Jul, 2022 | 05:19 PM

Imran Fayyaz

(رومیل الیاس)بجلی کے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے عاطف چوک ساندہ روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کی بجلی کے بل نذر آتش کر دئیے۔ 
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عام آدمی کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،بجلی کے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔شہریوں نے عاطف روڈ مین ساندہ روڈ بلاک کر کے حکومت اور لیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کرتے ہوئے اضافی سیلز ٹیکس کو مسترد کر دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ دو وقت کی روٹی کھائیں یا بجلی کے بل ادا کریں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ سرمایہ دار اور دیہاڑی دار مزدور طبقے سے یکساں ٹیکس لینا ناانصافی ہے۔ایک یونٹ استعمال کرنے والے کو چھ ہزار سیلز ٹیکس عائد کر دینا ظلم ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جس طرح سیاسی معاملات میں آدھی رات عدالتیں لگائی عوام پر معاشی ظلم پر بھی نوٹس لیں مظاہرین نے چیف جسٹس سے بجلی ہے بلوں میں عائد اضافی سیلز ٹیکس پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں