(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا، اینٹی کرپشن پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوگرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں گرفتار کیا گیا ، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنا بیان درج کروانے گئے تھے جہاں ان کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہےکہ 5 جولائی 2022 کو پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ہوٹل سےگرفتار کیا گیا تھا، حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
اگلے دن 6 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کا حکم دے دیاتھا۔