کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے زیارت آپریشن کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے ہائیکورٹ کےجج سے جوڈیشل انکوائری کےلیے رجسٹرار کو مراسلہ لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ہائیکورٹ کے معزز جج کی نامزدگی کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ زیارت آپریشن میں مغوی کرنل لئیق بیگ اوران کےکزن کی بازیابی کیلئے اوربعد میں آپریشن میں 9 افراد مارے گئے تھے۔