ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔
ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر تحریکِ انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں۔
چوہدری پرویز الہی کے وزیراعلی پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن تھے ۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 27, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا۔