ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے بھارت کےسی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیئے

Ministry of Foreign Affairs
کیپشن: Ministry of Foreign Affairs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی بیان سی پیک کو سیاسی بنانے کی مذموم کوشش ہے، سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کی۔

ترجمان نے کہا کہ سی پیک خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا محور ہے، بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔