(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کی حکومت کےلئے واحد راستہ نیا الیکشن رہ گیا ۔
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اورحکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، دو ووٹوں کی حکومت کے لئے نئے الیکشن واحد راستہ رہ گیا ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کررہی ہے اوردھمکیاں دے رہی ہے۔ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اورڈالرڈھائی سو روپے کا ہونے جارہا ہے۔