محمد خان بھٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

27 Jul, 2022 | 10:27 AM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔

چیف سیکرٹری کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو تبدیل کر کے محمد خان کو عہدہ دے دیا گیا ہے۔

پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اس سے قبل سیکرٹری پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب نبیل اعوان کو عہدے سے ہٹا کرپرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جبکہ عنایت اللہ کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں