بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا

27 Jul, 2022 | 10:21 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں  17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑڈالرقرض پرسود نہیں ہوگا جب کہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا,دسمبرمیں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جنوری میں معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں