ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں جھوٹی درخواستیں دائر کرنے والوں کیلئے بری خبر

Court Order
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رضا: عدالتوں میں جھوٹی درخواستیں دائر کرنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔

بیٹےکی بازیابی کیلئےبےبنیاد درخواست دائر کرنیوالےکو3 لاکھ جرمانہ کردیاگیا۔لاہور ہائیکورٹ کاحکم عدالتی نظیر قرار دے دیا گیا۔جسٹس ملک شہزاداحمد خان نے محمد رمضان کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

درخواستگزار محمد رمضان نے بیٹے اسد کی بازیابی کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔الزام علیہان کی جانب سے راجہ رفاقت علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے . درخواستگزار نے بیٹے کواصغرعلی ،یاسمین سے بازیاب کرانے کی استدعا کی ۔درخواستگزار نے حبس بےجا سمیت22 سے زائدنوعیت کی درخواستیں دائر کیں۔درخواستگزار کی بیٹے اسد کی بازیابی کیلئےدرخواست پہلےبھی جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔

انکوائری رپورٹ کےمطابق درخواستگزار کی شادی ہوئی ،نہ اسکا کوئی بیٹا ہے۔ہائیکورٹ نے 2010 میں بھی جھوٹی درخواست پر3 ہزار جرمانہ ،اندراج مقدمہ کا حکم دیاتھا۔

درخواستگزار کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف 16 سے زائد مقدمات درج ہیں۔درخواست گزار کے بیٹے کی بازیابی کیلئے ڈی پی او جھنگ نے انکوائری کی۔انکوائری میں درخواستگزار کی شادی ،بیٹے کے لاپتہ ہونےکوبے بنیاد قراردیاگیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست بےبنیادہونے پرمسترد ،درخواستگزار کو3 لاکھ جرمانہ کیاجاتا ہے۔