ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگنا رنا وت کی مشکلات میں اضافہ ، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کاامکان

کنگنا رنا وت کی مشکلات میں اضافہ ، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : با لی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اکثر اپنے متنا زعہ بیا نا ت اورٹو یٹس کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ان  کیخلاف نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جائے گا۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے  کنگنا کو اس کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیاہے ۔کنگنا رناوت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ اس وقت بیرونِ ملک ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنگنا نے آج عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔ 

 جاوید اختر کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایک بھی تاریخ پر اس کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔  کورونا وائرس کی صورتحال اور ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا کی ایک دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریمارکس دیے کہ اگر کنگنا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ برس نغمہ نگار جاوید اختر نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا۔