سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ رسید کردیے؛ وجہ بتاتے ویڈیو سامنے آگئی

27 Jul, 2021 | 06:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان نے ڈائریکٹر  کو تھپڑ جڑدیے، اداکارہ نے اس واقعہ کے بارے خود ہی بات کی جس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے جتنے بھی ڈرامے کئے ان کی اداکاری کو مداحوں نے پسند کیا، اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈائریکٹر  کو تھپڑ جڑدیے تھے،اپنے کیریئر کی بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے دوسرے ڈرامے کے دوران  ڈائریکٹر  کو تھپڑ رسید کردیے تھے۔

اداکارہ کے انکشاف پر میزبان نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا یا مذاق میں؟سارہ خان نے کہا کہ ’جی ہاں! میں نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا اور وہ تھپڑ غصے میں نہیں بلکہ خوف میں مارا گیا تھا، ’میں نے میک اپ روم میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا تو میں روم سے باہر آئی تو ڈائریکٹر بھی چیختے ہوئے باہر آگیا۔‘

 اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے سوچا کہ کسی کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ میں نے ڈائریکٹرکو تھپڑ مارا ہے، پھر میں نے دوبارہ سب کے سامنے ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تاکہ ان کی اصلیت سب کو معلوم ہوجائے۔‘ 

مزیدخبریں