فحش فلمز کیس ،شلپا شیٹی دوران تفتیش شوہر  سے نالاں  ہوگئیں

27 Jul, 2021 | 06:25 PM

Ibrar Ahmad

 ویب  ڈیسک :  فحش فلموں  کےالزام میں اداکارہ  شلپا شیٹی کے گھر  پرپولیس  کےچھا پے اور تفتیش ،اداکارہ شلپا شیٹی شوہر پر خاندان کی ساخت خراب کرنےکاباعث بننے پر برہم ہوگئیں۔

 بھارتی پولیس اہلکار وں کا کہنا  ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعدگھر پرچھا پے اورتفتیش کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں ، معروف بھارتی اداکارہ  شلپا شیٹی کا  کہنا ہے کہ ان کا ہاٹ شاٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جہاں ان کے شوہر مبینہ طور پر فحش مواد تیار کرتے اور شیئر کررہے تھے۔ شلپا شیٹی نے 6گھنٹے کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ کیسے ان کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے الزام لگنے کے بعد ان کا کام متاثر ہورہا ہے۔

اداکارہ شلپا شیٹی  کے شوہر راج کندرا نےیقین دلایا کہ وہ فحش مواد بنانے میں ملوث نہیں ہیں اور عدالت میں سب کچھ ثابت ہوگا۔ جبکہ  پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ ’ابھی تک اس معاملے میں شلپا شیٹی کی کوئی شمولیت نہیں پائی گئی ہے لہٰذا ہم ان سے دوبارہ پوچھ گچھ نہیں کریں گے۔
 
 

مزیدخبریں