اسٹیٹ بینک کا 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

27 Jul, 2021 | 06:08 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی کے مطابق شرح سود7فیصدبرقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،  گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک سال سے شرح سود 7 فیصد پر رکھنے کے اچھے نتائج آرہے ہیں۔ افراط زر میں بھی کمی آئی ہے اس میں اور کمی کی ضرورت ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

یاد رہے کہ  گذشتہ سال 26 جون کو شرح سود 1 فیصد کمی سے 7 فیصد ہوئی تھی، 26 جولائی کے بعد سے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار ہے ۔ کورونا وباء کے سبب 18 مارچ سے 26 جون 2020 تک شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی۔

مزیدخبریں