اداکارہ عائزہ خان کی بھارتی گانے پر رقص کرتے ویڈیو وائرل

27 Jul, 2021 | 05:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں،عائزہ خان کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں،سُپر سٹار اداکارہ عائزہ خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ کی اس ویڈیو میں بھارت کی سینئر اداکارہ سری دیوی کی فلم کا گانا بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے جس پر عائزہ خان رقص کررہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا'چاندی ایکس گیتی'۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اس کو خوب پسند کررہے ہیں جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں عائزہ خان بھارتی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’تیرے میرے ہونٹوں پے میٹھے میٹھے گیت متوا ‘ پر رقص کیا،6 گھنٹے قبل پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں،ویڈیو میں عائزہ خان نے پیلی ساڑھی بھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی تھی، عائزہ خان نے اپنے حج کے سفرکی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت سفر قرار دیا، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کا شکر ہے ، ہمیں حج کرنے کی توفیق دی ۔‘
 
 

مزیدخبریں